مجمع سے خطاب کے دوران فلپائنی صدرپر کاکروچ چڑھ گیا،پھر کیا ہوا۔ آپ بھی ملاحظہ کیجیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلپائنی صدرروڈو ریگودوتیرتے کےساتھ حال ہی میں ایک مجمع عام میں خطاب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک لال بیگ صدر دوتیرتے کے سینے پر چڑھ گیا۔ صدر دو تیرتے نے لال بیگ کی پرواہ کیے بغیر اطمینان کے ساتھ اپنی تقریر جاری رکھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی صدر ملک کے وسطی صوبے 'بوھول' میں ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ لال بیگ ان کےجسم پر گھومتا رہا۔ اس دوران خاتون ملازمہ نے وہ لال بیگ نیچے گرایا۔ اس پر صدر دوتیرتے نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ لال بیگ بھی اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی کا نمائندہ ہے اور اسی کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔ اس پر جلسے میں موجود تمام شرکاء بھی ہنس دیے۔

ویڈیو فوٹیج میں لال بیگ کو پہلے صدر دوتیرتے کےبائیں کندھے پر دیکھا گیا۔ اس کےبعد وہ چلتا ہوا ان کے سینے اور اس کے بعد شرٹ کے نچلے حصے کی طرف آیا جہاں‌ان کی ایک معاون نے اسے گرا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں