.

یواے ای میں شامل فجیرہ کی حکومت نے بندرگاہ پر دھماکوں کی اطلاعات کی تردید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں شامل امارت فجیرہ کی حکومت نے بندرگاہ پر دھماکوں سے متعلق میڈیا کی رپورٹس کی تردید کردی ہے۔

فجیرہ کی بندرگاہ آبنائے ہُرمز کے دوسری جانب واقع ہے ۔فجیرہ کے میڈیا آفس کی جانب سے ان میڈیا ذرائع کا نام نہیں لیا گیا ہے جنھوں نے بندرگاہ پر دھماکوں کی اطلاع دی ہے ۔ البتہ ایران کے پریس ٹی وی کی ویب سائٹ نے لبنان کے نشریاتی ادارے المیادین کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بندرگاہ پر تیل کے سات ٹینکروں پر حملہ کیا گیا تھا۔

لیکن میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’وہ ان میڈیا رپورٹس کی صداقت سے انکار کرتا ہے جن میں یہ کہا گیا ہے کہ فجیرہ کی بندرگاہ پر آج اتوار کی صبح زور دار دھماکے ہوئے تھے۔وہاں ایسا کچھ نہیں ہوا اور بندرگاہ پر معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں‘‘۔