ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ میں چین کے حامی اور مخالف ارکان گتھم گتھا
زخمی ہونے والے رکن پارلیمنٹ کو اٹھا کر اسپتال لے جایا گیا
ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ میں چین نواز اور بیجنگ مخالف ارکان کے درمیان ایک قانون پربحث کےدوران ایوان میدان جنگ میں بدل گیا۔ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ایوان میں چین کو مطلوب افراد کی حوالگی کے حوالے سے ایک آئینی بل پر بحث شروع ہوئی۔
ایوان میں ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا استعمال کیا۔ اس دوران تشدد سے چین مخالف ایک رکن جاری وان شدید زخمی ہوگیا جسے اسٹریچر پر اٹھاکر اسپتال منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ ماضی میںبرطانوی کالونی رہنے والے علاقے ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ میں جرائم میںملوث افراد کو پکڑ کر چین اور دوسرے ملکوںکے حوالے کرنے کےلیے ایک بل پیش کیا گیا تھا۔ تاہم چین اور ہانگ کانگ کےدرمیان اشتہاریوں کے تبادلے کاکوئی معاہدہ نہیں۔
ہانگ کانگ میں عوام نے بھی چین اور دوسرے ملکوںکے اشتہاریوں کو ان کے ملکوں کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کیاہے۔ دو ہفتے قبل ہانگ کانگ کی پارلیمنٹ کی طرف ایک لاکھ 30ہزار افراد نے مارچ کیا اور اشتہاریوں کی حوالگی سے متعلق قانون مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کی منظوری کےبعد ہانگ کانگ میں بنیادی شہری آزادیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔