میانمار کے ایک ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کی عقبی پہیوں پر ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برما میں ایک طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے بعد پائلٹ نے طیارے کو اس کے صرف پچھلے پہیوں پر ہنگامی حالت میں اتار دیا تاہم ہنگامی لینڈنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق برما میں ایک ہفتے کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ صرف پچھلے پہیوں پر لینڈنگ کرنے والے طیارے پر عملےسمیت 89 افراد سوار تھے۔

میانمار کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سرکاری فضائی کمپنی کے طیارے کی لینڈنگ کےدوران اگلےپہیوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے بعد مانڈالائی ہوائی اڈے پر طیارے کو اس طرح ہنگامی انداز میں اتارا کہ جہاز کے صرف عقبی ٹائر ہی کام کررہے تھے۔

مقامی وقت کے مطابق 'میانمار ایئرلائن' کے مسافر طیارے کےساتھ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے پیش آیا۔

سول ایو ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر 'یی ھتوت اونگ' نے کہاکہ پائلٹ نےطیارے کے اگلے پہیوں کو خود کار اور مینول طریقے سے چلانے کی بار بار کوشش کی مگر ٹائروں نےکام نہیں کیا جس کے بعد اس نے نہایت شاندار طریقے سے جہاز پچھلے پہیوں پر رن وے پر اتار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر جہاز کے نیچےسے دھواں اٹھتا رہا تاہم تمام مسافروں کو کسی قسم کے جانی نقصان سے بچالیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں