ایران نے ہمارے مفادات خطرے میں ڈالے تو امریکا فوری اور طاقت سے جواب دے گا:پومپیو

امریکی وزیرخارجہ کی سوچی میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے خطے میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ پیدا کیا تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکا اپنے مفادات کو پہنچنے والے نقصان پر ایران کے خلاف فوری حرکت میں آئے گا اور پوری قوت کےساتھ جواب دے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق امریکی وزیرخارجہ نےان خیالات کا اظہار روس کےشہرسوچی میں اپنے روسی ہم منصب سیرگی لاوروف سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب میں کیا۔ انہوں‌نے کہ روسی وزیرخارجہ سےملاقات میں مشرق وسطیٰ میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردی کےخلاف جنگ کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہ نمائوں کےدرمیان جزیرہ نما کوریا کو تباہ کن ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششیں جاری رکھنےپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں‌نے خطے میں ایران کی حالیہ خطرناک سرگرمیوں کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ہم نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا نے خطےمیں امریکی مفادات کو خطرےمیں‌ڈالا تو امریکا فوری ، موثراور پوری قوت کےساتھ جواب دے گا۔

روسی اور امریکی وزراء خارجہ کےدرمیان یوکرائن اور وینز ویلا کے امور پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں‌نے کہاکہ ہم نے روس سے کہا ہےکہ وہ وینز ویلامیں صدر ماڈورو کی حمایت ترک کرے۔

مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعاون کےراستے تلاش کررہےہیں۔ صدرٹرمپ دونوں‌ملکوں‌کےدرمیان تعلقات کوبہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھنےکے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور روس کےدرمیان کشیدگی کے پوری دنیا پرمنفی اثرات مرتب ہوں‌ گے۔ انہوں‌ نے کہا کہ دونوں‌ ملک تعلقات کی بہتری کے لیے کوششیں‌جاری رکھنے پرمتفق ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں