لیبیا: اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

طبرق میں قائم لیبیا کی پارلیمان نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔

لیبی پارلیمان نے یہ فیصلہ ایوان میں پیش کی جانے والی ایک قرارداد کو اکثریتی ووٹ ملنے کے بعد کیا۔

پارلیمنٹ کی نیشنل دفاع وسلامتی کمیٹی کے رکن طارق الجروشی نے بتایا کہ لیبیا نیشنل آرمی کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ اخوان المسلمون کے رہنما ترکی اور قطر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

لیبی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق اخوان المسلمون کے ایک رکن محمد مرغم نے وڈیو بیان میں ترکی سے لیبیا میں فوجی مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں