امید ہے،امریکا کی ایران سے جنگ نہیں ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی۔

انھوں نے یہ بات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان سے ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا امریکا کی تہران سے کوئی جنگ ہونے جارہی ہے؟ صدر ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہا:’’ امید ہے نہیں ہوگی‘‘۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپان کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ’’ امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے‘‘۔

صدر ٹرمپ نے بدھ کو کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں اپنے تئیں یہ پیشین گوئی کی تھی کہ ایران بہت جلد امریکا سے مذاکرات کا خواہاں ہوگا۔انھوں نے مشرقِ اوسط میں امریکا کی جنگی تیاریوں کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں کسی قسم کے اختلافات کی بھی تردید کی تھی۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا:’’ مختلف آراء کا اظہار کیا گیا ہے ۔میں حتمی اور فیصلہ کن فیصلہ کرتا ہوں۔یہ ایک بہت ہی سادہ عمل ہے۔مجھے یقین ہے کہ ایران بہت جلد بات چیت کرنا چاہے گا‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں