.

فرانس کا مشہور ایفل ٹاور 130 برس کا ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مہشور ایفل ٹاور کی 130 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی اور اس موقع پر ٹاور پر شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ فرانس کے مشہور ایفل ٹاور کو پہلی بار عوام کیلئے 130سال قبل کھولا گیا تھا۔

ایفل ٹاور کی تعمیر1889 میں شروع ہوئی اور مکمل ہونے میں دو سال دو ماہ اور پانچ دن لگے۔ ہر سال سات ملین سیاح ایفل ٹاور کا رخ کرتے ہیں جب کہ تعمیر کے بعد سے اب تک دنیا بھر سے 300 ملین سیاحوں نے ایفل ٹاور کا دورہ کرچکے ہیں۔