وڈیو : امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص کو بس سے دھکّا دے کر مار ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو ایک عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ کیڈیشا نے 74 سالہ شخص سیرگ فورنے کو ایک بس کے اندر سے دھکا دے دیا تھا کیوں کہ اُس نے کیڈیشا سے گزارش کی تھی کہ وہ مہذب انداز سے بات کرے۔ دھکا دیے جانے کے نتیجے میں فورنے کی موت واقع ہو گئی۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بس میں سیکورٹی کیمرے کے کلپ سے واقعے کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کے عینی شاہد بس میں سوار دیگر مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات فراہم کریں۔

عینی شاہدین کے مطابق کیڈیشا بس میں سوار دیگر مسافروں پر چلا رہی تھی اور انہیں بے ہودہ الفاظ سے نواز رہی تھی۔ اس پر سیرگ فورنے نے مداخلت کرتے ہوئے کیڈیشا سے گزارش کی کہ وہ "گفتگو میں زیادہ تمیز و تہذیب کا مظاہرہ کرے"۔

اس پر کیڈیشا کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے بس سے اُترنے والے بوڑھے فورنے کو پیچھے سے زور دار دھکا دے دیا۔ اس پر فورنے بس سے نیچے فٹ پاتھ پر جا گرا۔ کیڈیشا نے بوڑھے امریکی کی مدد کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں