فلپائن: انتخابات میں جیت کا فیصلہ سکّہ اُچھال کر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلپائن میں انتخابات کے ذمے داران نے میئرشپ کے لیے انتخابی دوڑ کا نادر نوعیت کا فیصلہ سکے سے ٹاس کے ذریعے کیا۔

متعلقہ ذمے داران نے فلپائن کے مغرب میں واقع بالاوان صوبے کے قصبے اراکیلی میں میئر کے منصب کے لیے خاتون امیدوار سو کوڈیلا کی جیت کا اعلان کیا۔ سکے کے ذریعے کیے جانے والے ٹاس میں فیصلہ اُن کے حق میں آیا تھا۔

قصبے کی سابق میئر سو کوڈیلا اور موجودہ میئر نویل بیرونیو دونوں نے پیر کے روز ہونے والے انتخابات میں 3495 ووٹ حاصل کیے تھے۔

بعد ازاں اس برابری کو انجام تک پہنچانے کے لیے دونوں امیدوار ٹاس کے ذریعے فیصلہ کرنے پر آمادہ ہو گئے۔

انتخابی کمیشن کے ایک ذمے دار کے مطابق سال 2016 میں بھی میئر شپ کے لیے ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی برابری کے بعد فیصلہ سکے کے ٹاس کے ذریعے کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں