کسی بھی ملک کو ایران سے تنازع پر کوئی الجھاؤ نہیں،اس لیے جنگ نہیں ہوگی : جواد ظریف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کوئی تنازع نہیں چاہتا ہے اور کسی بھی ملک کو ایران سے تنازع کے بارے میں کوئی الجھاؤ نہیں ہے ،اس لیے ان کے خلاف کسی جنگ کا کوئی امکان نہیں ۔

جواد ظریف نے ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا سے ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کوئی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ اول تو ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ کسی کو یہ آئیڈیا یا الجھاواہے کہ وہ خطے میں ایران کا مقابلہ کرسکتا ہے‘‘۔

قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ نے بھی کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ ان کی کوئی جنگ نہیں ہونے جارہی ہے۔ انھوں نے گذشتہ منگل کے روز ایک تقریر میں کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنا سامنا کسی فوجی مڈ بھیڑ کے بجائے دراصل عزم کا امتحان ہے۔

انھوں نے کہا:’’ یہ ٹاکرا کوئی فوجی نہیں کیونکہ کوئی جنگ تو ہو نہیں رہی ہے۔ نہ تو ہم اور نہ وہ ( امریکی) جنگ چاہتے ہیں۔وہ اس کو بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ یہ جنگ ان کے مفاد میں نہیں ہوگی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے خلاف ایران کے پاس یقینی آپشن مزاحمت ہی کا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں