.

ایران نے حزب اللہ کو ہمارے امریکیوں پرحملوں کی ذمہ داری سونپ دی: امریکی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی سینٹر کے رکن اور ری پبلیکن رہ نما مائیکل ماکول نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں اور شہریوں کے اغواء کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس حوالے سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

امریکی ریاست 'ٹیکساس' سے رکن کانگریس مسٹر ماکول نے اخبار'یو ایس آئی ٹوڈے' کو دیے گئے انٹرویو میں‌ کہا کہ واشنگٹن کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں‌کہ ایران مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے وفادار گروپوں کو استعمال کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کے لیے قائم آپریشنل یونٹ 'فیلق القدس' کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے حزب اللہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں اس سے کہا گیا ہےکہ وہ امریکیوں کے اغواء یا ان کے قتل کی ذمہ داری سنھبالے۔

امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہےکہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم کے سربراہ قاسم سلیمانی نے حالیہ عرصے کے دوران ایران کے وفادر عسکری گروپوں کے لیڈروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکیوں کو نشانہ بنانے اور جنگ کے لیے تیار ہے۔