.

جی سی سی ممالک کی بحری افواج کے خلیج عرب میں سکیورٹی گشت میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے رکن ممالک نے خلیج عرب کے بین الاقوامی پانیوں میں بحری دستوں کے سکیورٹی گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

بحرین میں لنگر انداز امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے اتوار کو اپنے فیس بُک صفحے پر جی سی سی کے رکن ممالک کے سکیورٹی گشت کی اطلاع دی ہے۔اس نے مزید کہا ہے کہ ’’ جی سی سی کے رکن ممالک بالخصوص ایک دوسرے سے ابلاغ اور رابطے میں اضافہ کررہے ہیں اور وہ خلیج عرب میں میری ٹائم سکیورٹی کی کارروائیوں اور بحری افواج کے درمیان علاقائی سطح پر تعاون میں بھی معاونت کررہے ہیں۔