خبردار جہاز اڑایا: ’’میری بیٹی شاپنگ کر رہی ہے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین جانے والی ایک پرواز پر سوار ماں اس وقت جہاز کی روانگی میں تاخیر کا باعث بن گئیں جب انھوں نے جہاز کے دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا کہ ان کی بیٹی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کر رہی ہے اس لئے طیارہ ابھی اڑان نہیں بھر سکتا۔

’’سپرنگ ائر لائنز‘‘ کی اسی پرواز سے سفر کرنے والی ایک مسافر خاتون نے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ اس واقعے کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

سپرنگ ائرویز کے ترجمان نے برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کو بتایا کہ مسافر ماں نے جہاز سے باہر دھرنا دے دیا اور اس طرح جہاز کے عملے کے سربراہ کو جہاز کا دروازہ بند کرنے سے روکے رکھا۔

خاتون کا دعوی تھا کہ ان کی بیٹی خریداری کر رہی ہے۔ اس لئے اس نے پولیس سے درخواست کی اس کا انتظار کیا جائے کیونکہ پولیس خرید کردہ چیزوں کی تلاشی میں مصروف تھی۔

تاہم زمینی عملے اور پولیس کی مداخلت سے دونوں خواتین کو جہاز سے اتار دیا گیا جس کے بعد جہاز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہوا۔ فضائی کمپنی نے تاخیر کا باعث بننے والے مسافروں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’غیر مہذب‘‘ فعل قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں