.

سوڈان : عبوری عسکری کونسل اور فریڈم اینڈ چینج فورسز بات چیت جاری رکھنے پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل اور اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مذاکرات پیر کے روز دوبارہ شروع کیے جائیں۔

اس سلسلے میں فریقین کے درمیان بات چیت اتوار کی شب 9 بجے شروع ہونے کے بعد پوری رات جاری رہے۔

سوڈانی عسکری کونسل کے ترجمان جنرل شمس الدین کباشی کے مطابق بات چیت میں یہ طے پایا ہے کہ اُن تمام سابقہ نکات پر ثابت قدم رہا جائے گا جن پر پہلے اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

کباشی نے مزید کہا کہ فریقین ایک کمیٹی تشکیل دینے پر بھی متفق ہو گئے ہیں جو دھرنا دینے والوں کو درپیش واقعات کی تحقیق کی پیروی کرے گی۔

ترجمان نے باور کرایا کہ سمجھوتے کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات آج پیر کی شب 9 بجے ریپبلکن پیلس میں جاری رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت کے نتیجے میں ایک حتمی معاہدہ سامنے آ جائے گا۔