.

موریتانیا کا شاہ سلمان کی جانب سے خلیجی اور عرب اجلاسوں کی دعوت کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلامی جمہوریہ موریتانیہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کی قیادت کو دو ہنگامی اجلاس کی دعوت دیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی فرماں روا کی دعوت میں کہا گیا ہے کہ خلیجی اور عرب ممالک کے ہنگامی اجلاس جمعرات 25 رمضان مطابق 30 مئی کو منعقد کیے جائیں۔ ان اجلاسوں کا مقصد سعودی عرب اور امارات پر حالیہ حملوں کی روشنی میں خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے برادر ممالک کے ساتھ مشاورت رابطہ کاری ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA نے موریتانیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے آج جاری ہونے والا بیان نشر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کو درپیش سنگین حالات کے سائے میں عرب وحدت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مملکت سعودی عرب کا شدید خواہاں ہونا گراں قدر ہے۔