.

امریکا نے 'اریٹریا' کو انسداد دہشت گردی میں عدم تعاون کرنے والے ممالک کے گروپ سے نکال دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکومت نے افریقی ملک 'اریٹریا' کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا کی سرکاری ریکارڈ‌ بک میں آج بدھ سے مشرقی افریقی ملک 'اریٹریا' کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرنے والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

اس فہرست میں ایران، شمالی کوریا، شام اور وینز ویلا کے نام بدستور موجود ہیں۔

'اریٹریا' کا شمار دنیا کے تنہا ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے مگر گذشتہ برس اس نے پڑوسی ملک ایتھوپیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ملکوں‌ کے درمیان 20 سال تک جاری رہے والی جنگ کے بعد یہ پہلی اہم پیش رفت ہے۔

گذشتہ برس عالمی سفارتی کوششوں سے سلامتی کونسل نے اریٹریا پر عاید کی جانے والی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حال ہی میں امریکی کانگرس کا ایک وفد بھی اریٹریا کے دورے پر آیا۔ 14 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب کانگرس کے کسی وفد نے اریٹریا کا دورہ کیا ہے۔