سعودی وزیر داخلہ کی مسجد حرام میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور حرم مکی کی سیکیورٹی پر مامور حکام سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے ماہ صیام کے دروران مسجد حرام میں امن وامان برقرار رکھنے کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے مسجد حرام کے دورے کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسروں اور جوانوں کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد و وزیر دفاع شہزدہ محمد بن سلمان کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کی سلامتی کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر انہیں‌ مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر عمرہ مناسک کے دوران سیکیورٹی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی نے وزیر داخلہ کو امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس دورے میں سعودی عرب کے نائب وزیر داخًلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الدائود، سیکرٹری داخلہ برائے سیکیورٹی امور محمد بن مھنا المہنا بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں