.

#مکہ_سمٹ کے موقع پر گیارہ حکومتی اور نجی اداروں کے اشتراک سے نمائش کا اہتمام!

نمائش کا مقصد کی عالمی سطح مملکت کی اہمیت اور مشاعر مقدسہ میں زائرین کے لئے خدمات کو اجاگر کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں خلیجی، عرب اور اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کی شرکت سے یکے بعد دیگرے شروع ہونے والی سربراہ کانفرنسوں کے موقع پر لگائی گئی تعارفی نمائش میں 11 حکومتی ادارے اور نجی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

اس نمائش کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی میزبانی میں خلیج تعاون کونسل ، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم 'اوآئی سی' کے اجلاس بھی مکہ معظمہ میں جمعرات اور جمعہ کے روز منعقد ہو رہے ہیں۔

تعارفی نمائش میں حصہ لینے والے اداروں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز، وزارت حج وعمرہ،حرمین شریفین پریزیڈنسی، یمن میں سعودی عرب کا ترقیاتی پروگرام، الریاض عرب میڈیا کیپیٹل، تعظیم بیت الحرام پروگرام، زمزم آرگنائزیشن، فلاح سینڈروم ایسوسی ایشن، نسک آرگنائزیشن اور پیداواری گروپ شامل ہیں۔



اس نمائش کا مقصد سعودی عرب کی دنیا بھر میں انسانی بہبود کے لیے خدمات کو اجاگر کرنا اور یمن میں سعودی عرب کے تعمیر نو پروگرام کے بارے میں عرب اور مسلم دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اس نمائش سے مشاعر مقدسہ میں‌توسیع کے خادم الحرمین الشریفین پروگرامات، اللہ کے مہمانوں کے لیے سعودی حکومت کی خدمات، معذروں کی مدد اور رضاکار تنظیموں‌کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔