.

جاپانی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کو جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے جمعرات کے روز فون کیا۔
ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور ان کے حل سے متعلق کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔