.

عرب اتحاد کی یمنی دارالحکومت صنعا ء میں حوثی ملیشیا کے اہداف کے خلاف خصوصی کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی شیعہ باغیوں کے ٹھکانوں کے خلاف ایک خصوصی کارروائی کی ہے اور فضائی بمباری میں ان کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب اتحاد نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد حوثیوں کی تخریبی کارروائیوں کی روک تھام ہے۔ وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹام ہوم میں دسمبر میں طے شدہ جنگ بندی کے سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔

عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ اس نے یمنی دارالحکومت میں یہ جنگی کارروائی بین الاقوامی قانون اور روایات کے عین مطابق کی ہے اور اس سے قبل شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔