.

ایران نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے فجیرہ کے نزدیک جہازوں پر حملے کیے : پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امارات میں فجیرہ کے ساحل کے نزدیک خلیج عربی میں کچھ روز پہلے بحری آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کی ذمے داری ایران پر عائد کی ہے۔

جمعرات کی شام یورپ کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل پومپیو نے واشنگٹن میں صحافیوں کو آگاہ کیا کہ "یہ دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ایرانیوں کی جانب سے کی گئی کوششیں تھیں"۔

اس سے قبل جمعرات کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن یہ باور کرا چکے ہیں کہ آئندہ ہفتے سلامتی کونسل میں اس بات کے ثبوت پیش کیے جائیں گے کہ مذکورہ حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

بولٹن کے مطابق خطے کی صورت حال سے مطلع کوئی بھی شخص خواہ اس نے ثبوت دیکھے ہوں یا نہ دیکھے ہوں ،،، وہ اس کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکال سکتا کہ یہ حملے ایران یا اس کے ایجنٹوں نے کیے ہیں۔

قومی سلامتی کے مشیر کے نزدیک ایرانی خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا مگر امریکا کا فوری جواب اس پر روک لگانے میں مدد گار رہا۔