.

شاہ سلمان کا الصفا پیلس مکہ میں خلیجی قائدین کا استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کی شب مکہ المکرمہ کے الصفا پیلس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کی قیادت کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

خیر مقدمی تقریب جی سی سی سربراہی اجلاس سے قبل منعقد ہوئی۔

یہ سربراہی اجلاس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر بلایا گیا ہے جس میں خطے کے اندر ایرانی کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جی سی سی سربراہی اجلاس کے بعد جمعرات ہی کی رات عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ہو گا جبکہ جمعہ کو اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کا اجلاس ہو گا۔