.

کیا آپ ٹرمپ کو سب سے زیادہ نا پسند کرنے والے صحافی کا نام جانتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ایک نئی کتاب منظر عام پر آئی ہے جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سب سے زیادہ نا پسند کرنے والے صحافیوں کا تعین کیا گیا ہے۔ کتاب کو میڈیا ریسرچ سینٹر سے تعلق رکھنے والے Brent Bozell اور Tim Graham نے تحریر کیا ہے۔

کتاب کا نام [Unmasked Big Media's War Against Trump] ہے اور یہ 4 جون سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ کتاب میں وہائٹ ہاؤس کے لیے امریکی چینل سی این این کے چیف رپورٹر Jim Acosta کو صدر ٹرمپ کے لیے نفرت کے جذبات رکھنے والے صحافیوں میں سرفہرست قرار دیا ہے۔

کتاب کی پیشگی کاپی کے مطابق مؤلفین نے کتاب میں 10 ایسے صحافیوں کی فہرست شامل کی ہے جو پریس اور میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے زیادہ مخالف سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں مؤلفین نے نے تحریر کیا ہے کہ "ہمارے نزدیک جِم اکوسٹا نے فتح کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے"۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد وہائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہونے والی تلخ کلامی میں جم اکوسٹا کو واہیات قرار دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے ایک بار اکوسٹا کو وہائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا تھا کیوں کہ انہوں نے امریکی صدر پر "مہاجرین کے رنگوں" سے متعلق سوالات داغ دیے تھے۔ یہ واقعہ ٹرمپ اور قازقستان کے صدر نور سلطان نزاربائیف کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا تھا۔