.

دو ہفتے بعد دوسری مدت صدارت کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کروں‌ گا:ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دو ہفتے بعد 18 جون کو فلوریڈا ریاست کے اور لینڈ سے دوسری بار صدارتی انتخابات کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کروں گا۔ اسی شہر سے نومبر 2016ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بنے تھے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق معمول کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'ٹویٹر' پر اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ میں 18 جون کو اور لینڈ میں ہوں‌ گا جہاں اپنی اہلیہ میلانیا کی موجودگی اور نائب صدر مائیک پنس کے سامنے دوسری بار صدارتی انتخابات میں خود کو نامزد کروں گا۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے بھی سنہ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی نامزدگی کے اعلان پر طنزیہ انداز میں‌ تبصرہ کیا اور کہا کہ میں صدارتی دوڑ میں "جونائم" کی آمد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے کہ جب تک وہ اپنی کامیاب انتخابی مہم نہیں‌ چلاتے ان کی ذہانت مشکوک رہے گی اور یہ ان کے لیے بُرا ہوگا۔ آپ کو ایسے لوگوں سے واسطہ پڑسکتا ہےجو مریضانہ اور جنونی خیالات رکھتے ہوں۔