.

روس : بارود ی مواد تیار کرنے والے پلانٹ میں دھماکا ، 38 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس میں دھماکا خیز مواد ٹی این ٹی تیار کرنے والے ایک پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اڑتیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

روس کی ہنگامی امور کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت ماسکو سے مشرق میں چار سو کلومیٹر دو ر واقع شہر زرژنسک میں ہفتے کے روز یہ دھماکا ہوا ہے اور فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چار کی حالت تشویش ناک ہے۔

روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے بتایا ہے کہ دھماکے کی شدت سے قریباً 200 رہائش گاہوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

اس علاقے کے نائب گورنر دمتری کراسنوف نے سرکاری ٹی وی کو قبل ازیں بتایا تھا کہ دھماکے کے بعد دو افراد لاپتا ہیں لیکن بعد میں انھوں نے خود ہی اس بیان کی تردید کردی اور کہا کہ ان افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔