.

ٹرمپ کا مئیر لندن پر غصہ، "ہزیمت خوردہ سنگ دل" قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے مئیر صادق خان کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی صدر نے اپنی لندن آمد کے فورا بعد صادق خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اس سے قبل صادق خان برطانیہ کی وفاقی حکومت پر ٹرمپ کو دورے کی دعوت دینے پر سیخ پا تھے۔

امریکی صدر نے لندن آمد کے بعد مئیر لندن کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں "ہزیمت خوردہ پتھر دل" قرار دیتے ہوئے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر توجہ دینا چاہتی ہے۔ وہ بطور مئیر لندن اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہے ہیں اور برطانیہ کے سب سے قریبی اتحادی امریکا کے صدر کے سابق نامناسب رویہ اپنا رہے ہیں۔"