.

امریکا اور برطانیہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار نہیں کرنے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

’’امریکا اور برطانیہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے‘‘۔یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریزا مے کے ساتھ منگل کے روز لندن میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ امریکا اور برطانیہ کے درمیان ایک عظیم تر اتحاد قائم ہے اور دنیا اس اتحاد سے بخوبی آگاہ ہے‘‘۔اس موقع پر تھریزا مے نے امریکا اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کو ایران سے کشیدگی کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایران کے معاملے میں مشترکہ مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس پریس کانفرنس سے قبل صدر ٹرمپ اور تھریزا مے کے درمیان ڈاؤننگ سٹریٹ پر برطانوی وزیراعظم کی سرکاری اقامت گاہ پر ملاقات ہوئی۔ انھوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔