.

تیل بردار جہازوں پر حملہ کر کے ایران نے ’’پیغام‘‘ دیا ہے: المعلمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ایران نے اماراتی سمندری حدود سے پرے چار بحری تیل بردار ٹینکروں پر حملہ کر کے ’’معنی خیز‘‘ پیغام پہنچانے کی کوشش کی، تاہم تہران ’’جنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا۔‘‘

’العربیہ‘ کے بردار ٹی وی چینل ’الحدث‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب کو اس بات کا یقین ہے کہ ’’فجیرہ کے نزدیک بین الاقوامی سمندر میں جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ بات خارج از امکان نہیں کہ امریکا کے پاس حملے میں ملوث افراد سے متعلق معلومات ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’ایران نے حملہ کے ذریعے پیغام دینے کی کوشش کی ۔۔۔ تہران جنگ نہیں چاہتا ہے۔‘‘ ادھر اقوام متحدہ میں اس واقعہ سے متعلق پیش کردہ رپورٹ میں حملے کے فنی پہلوؤں پر بات کی گئی ہے، اس کے سیاسی مضمرات رپورٹ کا حصہ نہیں تھے۔