.

جاپانی وزیراعظم ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔وہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت ایرانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے شینزو ایبے کی طیارے سے اترتے ہوئے براہ راست فوٹیج نشر کی ہے۔وہ بدھ کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق دو بجے سے چندے قبل تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر اترے تھے جہاں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔