.

فرانسیسی فوجیوں نے لیون میں چاقو بردار مشتبہ شخص کو گو لی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی فوجیوں نے مشرقی شہر لیون میں ایک چاقو بردار مشتبہ شخص پر فائرنگ کر دی ہے ۔ وہ انھیں چاقو سے مبیّنہ طور پر ڈرا دھمکا رہا تھا۔

فرانسیسی میڈیا کی اطلاع کے مطابق حملہ آور چاقو بردار لیون میں دیس جینٹیس فوجی اسپتال کے باہر موجود تھا ۔گولی لگنے سے اس کی ٹانگ زخمی ہوگئی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔اس زخمی شخص کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حملہ آور کون تھا ۔ وہ چاقو لے کر کیوں گھوم پھر رہا تھا اور اس کے مقاصد کیا تھے؟