.

یورپ کے پاس جوہری سمجھوتے کوبچانے کے لیے بہت تھوڑا وقت رہ گیا: حسن روحانی

فرانس دوسرے ممالک سے مل کر مختصر وقت میں ڈیل کو بچانے کے لیے تاریخی کردار ادا کرسکتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ یورپ کے پاس تہران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔

ایران کی خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق صدر حسن روحانی نے تہران میں متعیّن فرانس کے نئے سفیر سےسوموار کے روز ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ایک بہت اہم موقع ہے ۔ فرانس اب بھی سمجھوتے کےدوسرے دست خط کنندگان کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور وہ اس بہت مختصر وقت میں ڈیل کو بچانے کے لیے تاریخی کردار ادا کرسکتا ہے‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ’’ اس جوہری سمجھوتے کا خاتمہ خطے یا دنیا کے مفاد میں نہیں ہوگا‘‘۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے جولائی 2015ء میں طے شدہ تاریخی جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہونے کا ا علان کردیا تھا اور نومبر میں ایران کے خلاف دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔