.

امیرِ کویت خلیج میں کشیدگی کے تناظر میں بدھ کو عراق جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الصباح خلیج میں جاری کشیدگی کے تناظر میں بدھ کو عراق کے سرکاری دورے پر بغداد جارہے ہیں۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق امیر شیخ صباح الاحمد عراق کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے علاقائی امور ، خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور خلیج عُمان میں گذشتہ جمعرات کو دو آئیل ٹینکروں پر حملوں سے پیدا ہونے والی نئی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکا نے آبنائے ہُرمز کے نزدیک خلیج میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر تخریبی حملوں کا ایران پر الزام عاید کیا ہے جبکہ ایران نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

دریں اثناء ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے منگل کو نشر کردہ ایک تقریر میں کہا ہے کہ ان کا ملک کسی ملک کے خلاف جنگ نہیں چھیڑے گا۔