.

روس اور ترکی شام کے علاقے ادلب میں صورت حال کو بلا تاخیر مستحکم کریں: انتونیو گوٹیریس

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی ضرورت ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے روس اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں صورت حال کو بلا تاخیر مستحکم کریں۔

انھوں نے منگل کے روزاقوا م متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’مجھے ادلب میں لڑائی میں شدت پر گہری تشویش لاحق ہے اور شام میں کرداروں کی تعداد میں اضافے کے بعد صورت حال خاص طور پر خطرناک ہوگئی ہے‘‘۔

انھوں نے پہلی مرتبہ دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ’’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی عالمی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی ضرورت ہے‘‘۔

سیکریٹری جنرل آج منگل کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بند کمرے کے اجلاس میں شام کے شمال مغربی علاقے کی صورت حال کے بارے میں بریف کرنے والے تھے۔