.

سال 2018 میں پناہ گزینوں کی تعداد 7 کروڑ رہی : اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ 2018 میں 7 کروڑ سے زیادہ پناہ گزینوں یا مہاجرین کا اندراج عمل میں آیا۔ یہ ایک ریکارڈ ہے مگر یہ تعداد گھروں کو چھوڑنے والے افراد کی حقیقی تعداد سے کم ہے۔

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 7 کروڑ 8 لاکھ پناہ گزینوں کی تعداد "محتاط" عدد ہے۔ بالخصوص جب کہ وینزویلا میں بحران کے سبب فرار ہونے والے افراد کی تعداد کا مکمل طور پر شمار نہیں کیا جا سکا۔

سال 2017 کے اختتام پر تشدد کے سبب گھروں کو چھوڑ دینے پر مجبور ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6.85 کروڑ تھی۔

پناہ گزین کمیشن کے مطابق بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ ایتھوپیا میں نسلی تنازعات اور وینزویلا کا بحران ہے۔ یہاں معیشت کے ڈھیر ہونے کے سبب خوراک اور دواؤں میں قلت کے باعث روزانہ ہزاروں افراد راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 2016 کے اوائل کے بعد سے وینزویلا سے فرار ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 33 لاکھ ہے۔

مجموعی طور پر گذشتہ بیس برسوں میں دنیا بھر میں تارکین وطن اور بے گھر افراد کی تعداد دو گنا ہو گئی ہے۔