.

ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے طاقت کا استعمال تباہ کن ثابت ہوگا: ولادی میر پوتین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی صدر ولادی میر پوتین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہوگا۔

وہ جمعرات کو سرکاری ٹیلی ویژن پر روسی ناظرین کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’ امریکا کا یہ کہنا ہے کہ اس نے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کیا ہے مگر اس سے پورے خطے میں تباہی آئے گی‘‘۔

انھوں نے یہ بیان روس کے اتحادی ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت کے تناظر میں دیا ہے۔ امریکا نے ایران سے کسی ممکنہ جنگی خطرے کے پیش نظر پہلے اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ اوسط میں بھیجا تھا اور ایک ہزار فوجی تعینات کیے تھے۔ اب اس نے حال ہی میں مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا ا علان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دو روز قبل ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے ایران کی اسلامی حکومت کو یہ پتا چل جانا چاہیے کہ ہم سنجیدہ ہیں اور اس کی خطے میں مزید جارحیت کا سدباب کریں گے۔