.

جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر شہزادہ محمد اور امریکی صدر کی گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپان کے شہر اوساکا میں جمعہ کی صبح جی ٹوئنٹی سمٹ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات عظیم الشان سمٹ کے خبروں میں نمایاں رہی۔

سربراہاں مملکت اور حکومت جی ٹوئنٹی اجلاس کی یادگاری تصویر کے لئے جمع ہوئے تو اس موقع پر امریکی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ہاتھ ملایا اور ان سے مختصر بات چیت کی۔

جی ٹوئٹنی سمٹ کے ایجنڈے پر متعدد پیچدہ امور سے متعلق شریک ملکوں کے نمائندے تبادلہ خیال کریں گے۔ زیر غور امور میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی جنگ سرفہرست ہے۔ نیز ایران اور شمالی کوریا جیسے موضوعات بھی ایجنڈے کے اہم نکات ہیں۔

جمعہ کے روز جاپان کے شہر اوساکا میں شروع ہونے والا سمٹ اس لحاظ سے منفرد ہو سکتا ہے کہ اس میں شریک ملکوں کے درمیان متعدد امور پر شدید اختلافات ہیں۔

جاپابی وزیر اعظم شنزو ابیے نے سمٹ کا افتتاح کیا جس میں تجارت، جاسوسی، ماحول کی تبدیلی سمیت متعدد دوسرے امور پر گرما گرم بحث ہو گی۔