.

روسی آبدوز گہرے پانیوں میں حادثے کا شکار، 14 اہلکار جل مرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے گہرے سمندر میں ایک بحری آبدوز میں آگ لگنے سے افسروں سمیت 14 نیوی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

روسی کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ انتہائی خفیہ مشن میں استعمال ہونے والی جوہری آبدوز میں لگی تاہم روس کے حکام نے اس کی تردید کی ہے۔

اس آبدوز کو گہرے سمندر میں جاسوسی اور دیگر خفیہ مشنز مکمل کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ یہ ابدوز روس کی سمندری حدود میں موجود تھی جب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

روسی صدر ولادی میر پوتن سے روسی وزیر دفاع نے ملاقات میں بتایا کہ اس آبدوز میں جنگ عظیم دوم کے بعد سب سے اعلیٰ فوجی ایوارڈ حاصل کرنے والے دو روسی اہلکار سوار تھے، جو ہلاک ہوگئے ہیں۔