.

برطانیہ کو آئل ٹینکر پکڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: ایرانی عہدہ دار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران یقینی طور پر برطانیہ کو تیل بردار بحری جہاز پکڑنے کی سزا دے گا ۔ یہ بات ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق کمیٹی کے رکن محمد ابراہیم رضائی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’برطانیہ نے ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور برطانیہ کو امریکا نے فریب دیا ہے کیونکہ امریکی خود تو اس طرح کی کارروائی کی جرأت نہیں کرسکتے تھے،اس لیے انھوں نے یہ کام برطانیہ سے کرایا ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’ امریکی یقینی طور پراس بات سے آگاہ تھے کہ جو کوئی بھی ہمارے حقوق کی خلاف ورزی کرے گا ،اس کو سزا دی جائے گی۔اسی لیے انھوں نے انگریزوں کو اس احمقانہ کارروائی کے لیے بے وقوف بنالیا ‘‘۔

ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایران یقینی طور پر انگریز کو سزا دے گا اور برطانیہ کو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی شاہی میرینز نے جمعرات کو جبل الطارق ( جبرالٹر) میں ایران کے ایک سُپر ٹینکر کو پکڑ لیا تھا ۔یہ جہاز یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے لیے خام تیل لے کر جارہا تھا۔