.

عرب اتحاد نے حوثیوں کے ڈرونز ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مارگرائے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کے چھوڑے ہوئے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا ہے۔

عرب اتحاد نے حوثیوں کے اس دعوے کو بھی مسترد کردیا ہے جس میں انھوں نے یہ کہا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب کی فضائی حدود میں ایک طیارے کو ہدف بنایا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی فورسز نے حوثیوں کے ڈرونز کا سعودی عرب میں اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی سراغ لگا لیا تھا اور انھیں فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ حوثی ملیشیا کی شہریوں اور عوامی تنصیبات کو ہدف بنانے کی کوششوں کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا اور انھیں بین الاقوامی انسانی قانون اور قواعد وضوابط کے تحت ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا‘‘۔