.

صدر پوتین سے ملاقات کے دوران طالبہ بے ہوش کر گر پڑیں: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے صدر ولادی میر پوتین کے فیڈرل اورل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سے خطاب کے دوران ایک طالبہ اچانک بے ہوش ہو کر پڑی جس کے باعث روسی رہنما کو اپنی تقریر روک کر بے ہوش طالبہ کے لئے ہنگامی امداد بلوانا پڑی۔

’’رشیئن ٹوڈے‘‘ نامی نیوز چینل پر واقعہ کی ویڈیو میں مسٹر پوتین کو طالبہ کی بے ہوشی کے بارے میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’اس کے ساتھ کچھ خوفناک نہیں ہوا، ان کے لئے ڈاکٹر تلاش کریں اور انہیں ہسپتال منتقل کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق روسی حکومت میں سماجی امور کی نائب صدر تاتیانا گولیکووا نے فوری طور پر ہنگامی امداد طلب کی۔

بعد ازاں کریملین کے ترجمان دمیتری بیسکوو نے بتایا کہ صدر کی تقریر کے دوران طالبہ بے ہوش ہو گئیں جسے ولادی میر پوتین کے ہمراہ میڈیکل مشن نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جس کے بعدد طالبہ کی صحت بحال ہوئی۔