.

فرانس : تیز رفتار گاڑی کے روندے جانے سے خاتون ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے جنوبی شہر Montpellier میں جمعرات کی شب ایک شخص نے اپنی گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھنے کے بعد ایک گھرانے کو کچل ڈالا۔ واقعے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی جب کہ اس کی ایک 17 سالہ بیٹی اور اس ایک شیر خوار بچی زخمی ہو گئی۔ شیر خوار بچی کی حالت نازک ہے جب کہ بڑی لڑکی کے جسم کے نچلے حصوں میں فریکچرز ہوئے۔ معاملے پر مطلع ایک ذریعے کے مطابق مذکورہ شخص جو الجزائر کی فٹبال ٹیم کا مداح ہے ،،، بڑی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ شیر خوار بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

الجزائر کی ٹیم جمعرات کے روز آئیوری کوسٹ کی ٹیم کو پنالٹی کِکس پر 4-3 سے شکست دے کر افریقا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ کے مقررہ اور اضافی وقت تک دونوں ٹیموں کا اسکور 1-1 گول سے برابر تھا۔

سیمی فائنل میں الجزائر کا مقابلہ اتوار کے روز نائجیریا سے ہو گا۔