.

نِکی میناج کی شرکت یا عدم شرکت سے قطع نظر جدہ فیسٹول کی مارکیٹنگ کامیاب رہی : رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے ایک جریدے لو پوان کا کہنا ہے کہ "معروف گلوکارہ نِکی میناج کی شرکت ہو یا نہ ہو ... سعودی عرب اس حوالے سے اپنے تعلقات عامہ کی خصوصی مہم میں کامیاب ہو چکا ہے"۔

اس عنوان کے ضمن میں جریدے نے لکھا کہ گلوکارہ نِکی میناج کی سعودی عرب آمد کے اعلان کی صدائیں اور پھراس آمد کی منسوخی ... اس امر نے جدہ سیزن فیسٹول کی تشہیر اور مارکیٹنگ میں بڑا کردار ادا کیا۔ امریکی گلوکارہ کی شرکت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ردود عمل اس امر کی عکاسی کرتے ہیں۔

فرانسیسی جریدے نے انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے قیام اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی ہے۔ اس حوالے سے عالمی گلوکاروں کی مملکت آمد اور ان کے میوزک کنسرٹس کے انعقاد کا ذکر کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر سعودیوں کی ایک بڑی تعداد نے مملکت کی نوجوان نسل کے لیے اس موقع کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ (یاد رہے کہ 70% سعودیوں کی عمر 30 برس سے کم ہے).