.

ٹینکر قبضے میں لینے پر ’برطانیہ کے منہ پر طمانچہ رسید‘ ہو گا: ایرانی مذہبی پیشوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سابق صدر محمود احمدی نژاد کے حریف اور تہران کے موجودہ عبوری امام جمعہ کاظم صدیقی کا کہنا ہے کہ ’’گذشتہ ہفتے ایران کے سپر ٹینکر کو تحویل میں لینے کی پاداش میں جلد ہی ’’برطانیہ کے منہ پر طمانچہ رسید کیا جانے والا ہے۔‘‘

خلیج میں تہران اور مغربی دنیا کے ساتھ سخت کشیدگی کے تناظر میں کاظم صدیقی کا خطبہ جمعہ کے موقع پر دیا گیا یہ بیان ایران کے سرکاری ٹی وی سے نشر کیا گیا۔

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مذہبی پیشوا کاظم نے کہا کہ ’’ایران کی مضبوط اسٹبلشمنٹ جلد ہی برطانیہ کے منہ پر ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کی جرات دکھانے پر زوردار طمانچہ رسید کرے گی۔

قبل ازیں ایران نے برطانیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ برطانوی شاہی میزیز کی جانب سے روکے جانے والا ایرانی ٹینکر فی الفور واپس کریں۔ متذکرہ آئیل ٹینکر یورپی یونین کی پابندیوں کے باوجود شام کے لئے تیل لے کر جا رہا تھا۔