.

سی این این کی مقبولیت میں بتدریج کمی آرہی ہے: امریکی مبصر گروپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی نیوز چینل "CNN" کو اس وقت ثقاہت کے حوالے سے بحران کا سامنا ہے۔ یہ چینل کبھی اپنے وتیرے کے سبب قابل فخر شمار ہوتا تھا تاہم اب اس کے ناظرین اکتاہٹ محسوس کرنے لگے ہیں۔ امریکا میں میڈیا کی ریٹنگ پر نظر رکھنے والے گروپ کی رپورٹوں کے مطابق فی الحال ان امور کی درستی کے لیے کوئی واضح منصوبہ بندی نظر نہیں آ رہی ہے۔

رواں سال 2019 کی دوسری سہ ماہی میں سی این این کی مقبولیت میں کمی آئی۔ اس دوران ناظرین کی اوسط تعداد صرف 5.41 لاکھ رہی جو امریکی چینل فوکس نیوز کے ناظرین کی اوسط تعداد یعنی 13 لاکھ کے نصف سے بھی کم ہے۔

واشنگٹن میں Hill اخبار کے میڈیا گُرو جَو کونشا نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سی این این کی مسلسل گرتی ریٹنگ میں شاید سست روی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ اعدد و شمار تشویش کا باعث ہیں اور تیسری سہ ماہی میں واقعتا معاملات بدتر ہو سکتے ہیں۔ کونشا کے مطابق

سی این این نے رواں سال تیسری سہ ماہی کا آغاز جس سطح پر کیا وہ 2015 کے بعد کم ترین اوسط تھا۔ یہ اوسط ریٹنگ پرائم ٹائم کی تھی جس میں بالغ افراد کے مرکزی age group یعنی 25 سے 54 برس کی عمر کے ناظرین کو شامل کیا گیا۔

میڈیا واچ ڈاگ TVNewser کے مطابق ایسا نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر کی پہلی مدت پوری ہونے اور 2020 کے انتخابات تک CNN کی "ٹرمپ مخالف پروگراموں" کی حکمت عملی یوں ہی جاری رہے گی۔