.

پیرس کی فضائوں میں طیارے کے بغیر ایک شخص محو پرواز: ویڈیو

عجوبہ روزگار ایجاد دفاعی مقاصد کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے: وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس میں واٹر سائیکلنگ چیمپیئن فرانکی زاپاٹا نے ایک ایسا کرتب کر دکھایا جس نے ہر دیکھنے والے شخص کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ زاپاٹا نے پیرس کی فضا میں ایک خود ساختہ فلائی بورڈ پرسوار ہو کر پرواز کر کے ناظرین کو حیران کر ڈالا۔

زاپاٹا کی فضاء میں اڑتے ہوئے بنائی گئی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسے ایک فلائی بورڈ پر کھڑے ہاتھ میں بندوق تھامے شانزے لیزے کے اوپر محو پرواز دیکھا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی شہری نے یہ کرتب ملک کے قومی دن کے موقع پر روایتی پریڈ کے دوران دکھایا۔ یہ فلائی بورڈ اس نے خود تیار کیا تھا۔ اس کی تیاری میں پانچ جیٹ انجن استعمال کئے گئے۔

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے کا کہنا ہے کہ فلائی بورڈ دفاع کے میدان میں ایک نئی اور موثر ایجاد ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلائی بورڈ کو لاجسٹک طیاروں کے لانچنگ پیڈ اور لڑاکا فوجیوں کی کارروائیوں میں معاونت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔