.

وڈیو: ساحلی فٹبال کے میچ میں اطالوی کھلاڑی کا ناقابل یقین گول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اطالیہ میں منگل کے روز Beach Soccer(ساحلی فٹبال) کے ایک میچ میں ہونے والے ناقابل یقین گول نے اس کھیل کی دنیا کے مداحوں کو حیرت کے سمندر میں ڈبو دیا۔ مقامی چیمپین شپ کے سلسلے میں ہونے والا یہ میچ دو اطالوی ٹیموں Viareggio اور Catania کے درمیان کھیلا گیا۔ مذکورہ شان دار گول ویاریگیو کی ٹیم کے 31 سالہ معروف کھلاڑی Gabriele Gori نے اسکور کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ ویب سائٹ اس گول کی وڈیو پیش کر رہی ہے۔ یہ وڈیو دنیا بھر میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بھرپور داد اور پذیرائی سمیٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ ساحلی فٹبال کی ایک بین الاقوامی چیمپین شپ بدھ کے روز سے سعودی عرب کے شمالی علاقے "نیوم" میں شروع ہو رہی ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں (سعودی عرب ، امارات ، مصر، چین ، انگلینڈ اور ارجنٹائن) شرکت کر رہی ہیں۔ ساحل فٹبال عام فٹبال کے کھیل سے ملتا جلتا ہے مگر فرق یہ ہے کہ ساحلی فٹبال ریت سے بھرے ہوئے میدان عموما ساحل سمندر پر کھیلی جاتی ہے۔ اس میں کھلاڑیوں کو جوتے پہننے کی اجازت نہیں اور وہ ننگے پاؤں کھیلتے ہیں۔

ساحلی فٹبال کا میچ 12 منٹ کے 3 ہاف پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر میچ برابر رہے تو پھر ایک چوتھا اضافی ہاف دیا جاتا ہے جس کا دورانیہ 3 منٹ ہوتا ہے۔ اگر یہ بھی برابر رہے تو پھر میچ کے فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پنالٹی کِکس دی جاتی ہیں۔ یاد رہے ساحلی فٹبال میں ہر ٹیم 4 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور گول کیپر کو گیند پکڑنے کے بعد لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے ہی پھینکے ، اسے پاؤں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

مذکورہ گول کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاتانیا کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو اپنے گول کیپر کی جانب سے گیند ملی۔ اس نے اپنے ساتھ کو دی جس نے اپنے سر کے ذریعے تیسرے ساتھ کی جانب اچھال دی .. مگر گیند اس جگہ چلی گئی جہاں ویاریگیو کی ٹیم کا کھلاڑی گیبریل گورے موجود تھا۔ گورے ایسی پوزیشن میں نہیں تھا کہ گیند سے فائدہ اٹھانا ممکن ہوتا۔ لہذا اس نے وقت ضائع کیے بغیر فضا میں اچھل کر اُلٹی پوزیشن میں گیند کو زور دار کک ماری ... اور گیند 25 میٹر دوری سے مخالف ٹیم کے گول میں جا گھسی۔

اس گول نے کاتانیا کے گول کیپر اور میدان میں بیٹھے تماشائیوں کو حیران کر ڈالا۔