.

سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے ایندھن اسمگل کرنے والا غیرملکی ٹینکر پکڑ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے خلیجِ عرب میں گذشتہ اتوار کو ایک غیر ملکی آئیل ٹینکرکو اس کے عملہ کے بارہ ارکان سمیت پکڑ لیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پاسداران انقلاب کی اس کارروائی کی جمعرات کو اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس پر اسمگل شدہ ایندھن لدا ہوا تھا۔

ایران کے چینل ون نے پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس غیرملکی آئیل ٹینکر پر دس لاکھ لٹراسمگل شدہ تیل لدا ہوا تھا اوراس کو ایران کی آبی حدود میں خلیجِ عرب میں پکڑا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق اس ٹینکر پر عملہ کے بارہ ارکان سوار تھے۔اس پر بیس لاکھ لٹر تک تیل لادا جاسکتا تھا۔اس پرایرانی اسمگلروں کی کشتیوں سے ایندھن لادا جارہا تھا اور اس کو پھرغیرملکی جہازوں پر لادا جانا تھا۔

برطانوی دفترخارجہ نے کا کہنا ہے کہ وہ اس جہاز کو پکڑے جانے سے متعلق مزید اطلاعات کا منتظر ہے۔اس نے ایرانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی میں کمی کرے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ وہ خلیج میں سکیورٹی کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔وہ خلیج میں بین الاقوامی قانون کے مطابق جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔