
امریکی صدر اچانک شادی کی تقریب میں جا پہنچے، دلہا دلہن سمیت سب حیران
صدر عام لوگوں میں گھل مل گئے، شرکاء انہیں دیکھ کر پرجوش، امریکا زندہ باد کے نعرے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوعوامی نوعیت کی محفلوں اور تقریبات میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں ریاست نیو جرسی میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں جا پہنچے۔ انہیں دیکھ کر دلہا اور دلہن سمیت دیگر تمام شرکاء حیران رہ گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو جرسی ریاست کے شہر بڈمنسٹر میں اپنے ملکیتی گالف کلب میں منعقدہ اپنے ایک حامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں جا پہنچے۔
دلہا مونگیلی نے وائیٹ ہاؤس میں متعدد اہم شخصیات کو اپنی شادی کے دعوت نامے ارسال کیے تھے۔ ان میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے۔ تاہم صدر کی شرکت پر دلہا اور دلہن سمیت دیگر شرکاء کو بھی خوش گوار حیرت ہوئی۔
This is why so many love @realDonaldTrump! This couple invited Trump to show up to their wedding at the Trump Nat’l Golf club in New Jersey, & he did!! No other POTUS cared about their supporters like Trump does!! pic.twitter.com/2cuXPMJA82
— ♦️marg federico♦️ (@margrfed) July 22, 2019
شادی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں دلہا اور دلہن کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے ٹائی کے بغیر سیاہ پینٹ اور کوٹ پہن رکھا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دلہا اور دلہن سے معانقہ کیا۔ انہیں شادی کی تقریب میں دیکھ کر شرکاء نے 'امریکا زندہ باد' کے نعرے لگائے۔