.

آبنائے ہرمز میں پہرے کے لیے بین الاقوامی اتحاد بنانے کی کوشش میں ہیں : پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں پہرے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد میں پوری دنیا کے ممالک شامل ہوں گے۔

پومپیو نے پیر کے روز WFTV-9 چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن .. تہران کی قیاست کا رویہ تبدیل کرانے پر کام کر رہا ہے اور ایک ایسا اتحاد تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے جو آبنائے ہرمز میں گشت کے ذریعے آبی گزر گاہوں کے کھلے رہنے کو یقینی بنائے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعے کی شام اعلان کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک برطانوی تیل بردار جہاز "اسٹینا امپیرو" کو تحویل میں لے لیا۔

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ "برطانی پرچم بردار جہاز کی ضبطی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے پُر عزم ہیں"۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے باور کرایا ہے کہ جمعے کے روز ایران کی جانب سے برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر کو تحویل میں لینا ایک "قانونی اقدام" ہے۔